the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
*** ضلع کلکٹر رونالڈ روز نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی ترقی میں پروفیسر جئے شنکر کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے تمام کو سنجیدہ اقدامات روبہ عمل لانے کی ضرورت ہے۔ آج مقامی پرگتی بھون کانفرنس ہال میں ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام پروفیسر جئے شنکر کی 80 ویں یوم پیدائش تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ تلنگانہ کی جدوجہد اور تلنگانہ ریاست کے حصول کیلئے پروفیسر جئے شنکر کا کلیدی کردار رہا ہے۔ اس جدوجہد میں انہوں نے اہم رول ادا کیا ہے تلنگانہ کی عوام کو تلنگانہ کے حصول کیلئے انہوں نے اپنی تحریروں، گیتوں، مضامین کے ذریعہ شعور بیداری اجاگر کی تلنگانہ ریاست کے قیام کے پیش نظر ان کی یوم پیدائش کو سرکاری سطح پر ریاست بھر میں تمام دفاتر، اسکولوں میں منعقد کیا جارہا ہے تلنگانہ کی تعمیر نو کیلئے ان کے بتائے ہوئے راستہ پر چلتے ہوئے تلنگانہ کی ترقی کیلئے آگے بڑھنے کا انہوں نے مشورہ دیا۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے قیام عمل میں آئے دو ماہ کی



تکمیل ہوئی ہے ریاست کے تعلیم نو اور ترقی کیلئے مزید اقدامات روبہ عمل لانے کی ضرورت ہے بالخصوص 19؍ اگست کو منعقد کئے جانے والے گھر گھر خاندانی سروے کے ذریعہ جامع منصوبہ تیار کرنے کے امکانات روشن ہوں گے ان قواعد پر آگے بڑھتے ہوئے ترقی کی سمت لے جانے کی ذمہ داری تمام پر عائد ہوتی ہے تلنگانہ ریاست کے حصول کیلئے جہاں ہر ایک فرد بالخصوص ملازمین عہدیداروں نے جدوجہد میں حصہ لیتے ہوئے تلنگانہ حاصل کیا اسی طرز پر ریاست ضلع کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آنجہانی پروفیسر بھی اسی امید پر تلنگانہ کی تشکیل کے حامی تھے نظام آباد ضلع میں ملازمین بہتر خدمات انجام دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں خدمت انجام دینے والے کلکٹر نے اس بات سے واقف کروایا ہے اور اب ضلع کی ترقی کیلئے ملازمین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے قبل ازیں پروفیسر جئے شنکر کی تصویر پر پھول مالا ڈال کر خراج پیش کی گئی اور شمع روشن کرکے پروگرام کا آغاز عمل میں لایا گیا اس پروگرام میں آئی کے پی پی ڈی وینکٹیشم، ضلع عہدیدار، ملازمین دیگر نے شرکت کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.